’’کرونا وائرس ختم ہوگیا‘‘سعودی بچی کی ویڈیو نے دھوم مچادی

منگل 1 ستمبر 2020 20:26

نجران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2020ء) سعودی عرب کے علاقے عرعر میں پانچ سالہ بچی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی معصوم صورت اور پراعتماد لہجے میں کورونا بارے گفتگو کرتے ہوئے دل جیت لئے۔ننھی مسک نے کہا کہ کورونا وائرس ختم ہوگیا اور میں یہ بات اپنی خالہ کو غصہ دلانے کے لیے کہہ رہی ہوں۔ مسک کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ کورونا وائرس جلد ختم ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

وہ ویڈیو میں بھی بچگانہ انداز میں رقص کرتے ہوئے دیکھی گئی۔ ناظرین نے سنیپ چیٹ پر بھی اس کا اکاؤنٹ قائم کردیاجس سے ناظرین میں اسے غیرمعمولی پذیرائی ملی۔ وڈیو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ۔مسک عرب فنکار محمد عبدہ سے بھی ملاقات کرچکی ہے۔ بچی نے کہا کہ میں اپنی واالدہ سے کہتی رہتی ہوں کہ میں مشہور ہوں گی۔اب تو میں سچ مچ مشہور ہوگئی۔ انٹرویو کے بعد لوگ جہاں بھی مجھے دیکھتے ہیں میرے ساتھ تصویر بنانے کی خواہش کرتے ہیں۔