Live Updates

جے یو آئی یوسی 20 ضلع شرقی کے وفد کی ڈی سی شرقی سید محمد علی شاہ سے ملاقات

یوسی امیر حافظ زین العابدین،جنرل سیکرٹری مولانا رشید احمد خاکسار نے ڈپٹی کمشنر کو پرانی سبزی منڈی یوسی 20 کے حالت زار سے آگاہ کیا

منگل 1 ستمبر 2020 22:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2020ء) جے یو آئی یوسی 20 ضلع شرقی کے وفد نے ڈی سی شرقی سید محمد علی شاہ سے ملاقات کی،وفد میں جمعیت علمااسلام یوسی 20 کے امیر حافظ زین العابدین،جنرل سیکرٹری مولانا رشید احمد خاکسار، مولانا فضل واحد، غلام یوسف، روشن شامل تھے اس موقع پر جمعیت علما اسلام یوسی 20 کے امیر حافظ زین العابدین اور رشید احمد خاکسار نے ڈپٹی کمشنرکو بتایا کہ حالیہ بارشوں سے پرانی سبزی منڈی یوسی 20 تالاب کا منظر پیش کررہی ہے اور ہر طرف کچروں کا ڈھیر لگا ہوا ہے بلدیاتی نمائندوں نے منتخب ہونے کے بعد اب تک یوسی 20 پرانی سبزی منڈی میں ایک روپے کا ترقیاتی کام نہیں کیا ہے جبکہ فنڈ وصول کرتے رہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منتخب نمائندیں ایم پی اے جمال صدیقی ایم این اے عامر لیاقت نے اپنے پرانی سبزی منڈی سمیت اپنے حلقے کو بییارو مددگار چھوڑ دیا ہے گندا پانی اور کچروں کے ڈھیر سے اہل علاقہ میں بیماریاں پھیلنے لگی اور اہل علاقہ شدید تشویش کا شکار ہے تمام متعلقہ اداروں میں بارہا شکایات درج کرانے کے بعد بھی علاقے کا کوئی پرسان حال نہیں لہذا ہم وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ضلع شرقی پرانی سبزی منڈی یوسی 20 کے مسائل کے حل کیلئے خود نوٹس لیں اور عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات