وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں (آج) مزید 5 میچ کھیلے جائیں گے

بدھ 2 ستمبر 2020 14:10

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2020ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) جمعرات کو مزید پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ سائوتھ گروپ کی ٹیمیں تین اور سینٹرل گروپ کی ٹیمیں دو میچوں میں مد مقابل ہوں گی ۔ سائوتھ گروپ کا پہلا میچ سسیکس اور کینٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا میچ مڈل سیکس اور ایسیکس کی ٹیموں کے درمیان جبکہ اسی گروپ کا تیسرا میچ سرے اور ہیمپشائر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح سینٹرل گروپ کا پہلا میچ ورسیسٹر شائر اور سمر سیٹ کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں نارتھمپٹن شائر اور گلیمرگن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ محدود اوورز کا فارمیٹ ہے۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے۔ ایسیکس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ٹورنامنٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز یکم اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :