ں*نوشکی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف زمیندار ایکشن کمیٹی و آل پارٹیز کا احتجاج

۷ واپڈا حکام اپنی کرپشن چھپانے کیلئے زمینداروں پر واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام لگا رہے ہیں،مقررین کا خطاب

بدھ 2 ستمبر 2020 18:46

Mنوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2020ء) زمیندار ایکشن کمیٹی اور آل پارٹیز کی جانب سے نوشکی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر میر محمد اعظم مانداہی. بی این پی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن میرخورشید جمالدینی جمعیت علما اسلام کے ضلعی رہنما حافظ عبداللہ گورگیج بی این پی عوامی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن میر محمد ایوب بادینی بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر عبدالرحمن لانگو جماعت اسلامی کے امیر حافظ مطیع الرحمن مینگل جمعیت علما اسلام نظریاتی کے رہنما مفتی فدا الرحمن ریکی نیشنل پارٹی کے رہنما رب نواز شاہ .

زمیندار کسان اتحاد کے مرکزی رہنما میر زکریا خان جمالدینی. رخشان سوشل فورم کے کامریڈ جمیل بلوچ بلوچستان عوامی پارٹی کے ماسٹر رشید مینگل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں 22گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے واپڈا حکام اپنی کرپشن چھپانے کے لئے بلوچستان کے عوام اور زمینداروں پر واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام لگا رہے ہیں جسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بجلی بنیادی ضرورت اور عوام کا حق ہے نوشکی کے عوام واپڈا کے ناروا سلوک کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور اگر بجلی کی سابقہ شیڈول کو بحال نہ کیاگیا تو واپڈا کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی اور آل پارٹیز باقاعدہ احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی جسمیں احتجاجی دھرنی.

شٹرڈان اور پہیہ جام سمیت جمہوری احتجاج کے تمام زرائع استعمال کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان خود وافر مقدار میں بجلی پیدا کر رہی ہے یہاں سے پیدا ہونے والی بجلی بلوچستان کو دی جاے تو صوبے میں ایک منٹ بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوشکی کے تمام دیہی فیڈرز کے سابقہ بجلی شیڈول کو بحال کیا جائے�

(جاری ہے)