م*پشاورسمیت مختلف اضلاع میں زیادہ سے زیادہ کبڈی کے مقابلے کرائے جائینگے،سلطان شاہ

بدھ 2 ستمبر 2020 18:47

ع*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2020ء) صوبائی دارالحکومت پشاورسمیت مختلف اضلاع میں زیادہ سے زیادہ کبڈی کے مقابلے کرائے جائینگے ،جسکے لئے جلد ہی شش ماہی شیڈول جاری کیاجائیگا،جشن آزادی کے کی مناسبت سے کئی اضلا ع میں مقابلے ہوئے اور یوم پاکستا کے موقع پر بھی کبڈی کے ایونٹس منعقد ہونگے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید سلطان شاہ بری نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ پشاور ،صوابی ،لکی مروت اور بنوں کبڈی کا گڑھ ہے ہماری بھر کوشش ہے کہ جونیئر اور سینئر سطح پرمقابلوں کا انعقاد کرکے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جاسکے،انہوںنے کہاکہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی قیادت میں صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے چیئرمین پیر برکت علی شاہ اور پوری ٹیم خیبر پختونخوامیں کبڈی کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں اور اسکے لئے دن رات کو ششیں کررہے ہیںانشاء اللہ یہی کاوشیں ضرور رنگ لائے گی،انکاکہناتھاکہ جشن آزادی کے سلسلے میں پشاور ،صوابی اور بنوںمیں کبڈی کے مقابلے کرائے گئے،بنوں کے ضلع میں میزبان بنوں اور لکی مروت کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا،پشاور کے علاقہ واحد گھڑی میں پشاور اور چارسد ہ کی ٹیمون کے مابین کانٹے دار میچ کھیلاگیا،تخت آباد میں پشاور اور مردان کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو ملا،اسی طرح ضلع ہری پور کے علاقہ پنیاں میں پشاور اور ہری پور کی ٹیموں کے مابین کبڈی میچ کھیلاگیا۔

(جاری ہے)

اور انشاء اللہ 6ستمبر کو یوم پاکستان کی مناسبت سے بھی کبڈی کے مقابلے ہونگے،جس کا مقصد کبڈی کو فروغ دینااور ٹیلنٹ کو تلاش کرکے سامنے لاناہے ۔انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ جلد ہی پشاور میں کبڈی لیگ کرایاجائیگا،جس کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اسکے ساتھ ہی پشاورسمیت صوبے بھر میں مقابلوں کے انعقا دکیلئے شش ماہی کلینڈر جاری کیاجائیگا۔