انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی بنیاد رکھ دی گئی

افریقہ میں مقیم پاکستانی صحافی شاھد چوھان صدر اور کینیڈا سے ندیم طفیل چیئرمین منتخب

بدھ 2 ستمبر 2020 20:05

لزبن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2020ء) دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی بنیاد رکھ دی گئی۔ افریقہ میں معروف پاکستانی صحافی شاھد چوھان صدر اور کینیڈا سے ندیم طفیل چیئرمین منتخب کر لیے گئے۔ امریکہ سے خرم شہزاد سینئر نائب صدر، یوکے سے وسیم چوہدری وائس چیئرمین، دبئی سے رضوان چوہدری وائس چیئرمین، دبئی سے سعدیہ عباسی نائب صدر، جرمنی سے مرزا روحیل بیگ نائب صدر، فرانس سے ایاز محمود جنرل سیکرٹری، سویڈن سے کاشف عزیز بھٹہ ڈپٹی سیکرٹری، جرمنی سے مہوش خان سینئر جوائنٹ سیکرٹری، آسٹریلیا سے اورنگزیب بیگ جوائنٹ سیکرٹری، پرتگال سے سرفراز فرانسس جوائنٹ سیکرٹری، یونان سے ظفر ساہی فنانس سیکرٹری اور آئرلینڈ سے فرخ وسیم بٹ سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منعقدہ آن لائن اجلاس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے پاکستانی صحافی شریک ہوئے اور دیار غیر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو درپیش مسائل پر گفتگو بھی کی گئی اور مل جل کر اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی فلاح کیلئے کام کرنے پر اتفاق ہوا۔ وطن سے دور رہنے والے پاکستانی صحافیوں کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دنیا بھر میں پاکستانی صحافی اپنے ملک کا مثبت امیج پیش کر رہے ہیں اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی آواز کو حکام بالا تک پہنچانے کا زریعہ ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں اس لیے اوورسیز صحافیوں کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔