تاجدار ختم نبوت کانفرنس کیلئے تیاریاں جاری ہیں ‘ تحریک لبیک

بدھ 2 ستمبر 2020 20:55

پشاور۔02 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2020ء) تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام7ستمبر کو منعقد ہونے والی سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کیلئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اورپشاورسمیت صوبے کے دیگر اضلاع سے بڑے پیمانے پر تحریک کے کارکنوں نے پشاورآمد کیلئے سامان سفر تیار کرلیا ہے جو7ستمبر کی صبح قافلوں کی شکل میں چوک یادگار پشاورپہنچیں گے جہاں تحریک لبیک کے مرکزی امیر شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی خصوصی خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی تیاریوں کا گزشتہ روز تحریک لبیک کے صوبائی امیر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی اور صوبائی ناظم اعلیٰ ملک فلک نیاز نے جائزہ لیا اور اس سلسلے میں کارکنوں کو خصوصی ہدایات جاری کیں ۔