ڈپلومیسی شوبز انڈسٹری میں بقا کی کنجی ہے، طوبہ صدیقی

جمعرات 3 ستمبر 2020 12:55

ڈپلومیسی شوبز انڈسٹری میں بقا کی کنجی ہے، طوبہ صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2020ء) پاکستانی اداکارہ طوبہ صدیقی نے شوبز انڈسٹری میں اپنی بقا کے لیے ڈپلومیسی کو اہم ذریعہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

طوبہ صدیقی نے حال ہی میں پاکستانی میگزین ’’اوکے پاکستان‘‘ کے لیے فوٹو شوٹ اور انٹرویو کے دوران بتایا کہ ہماری انڈسٹری خوابوں اور خیالوں کی دنیا ہے جہاں اگر محنت و لگن اور جوش سے کام کیا جائے تو یہاں ہر خواب پورا کیا جاسکتا ہے لیکن اگر محنت کی بجائے سستی سے کام لیا جائے تو خوابوں کی تعبیر ممکن نہیں ہے اس لیے خوابوں کی تعبیر کے لیے محنت اور جوش و جذبہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں اپنی بقا کے لیے ڈپلومیسی اہم کنجی ہے۔

متعلقہ عنوان :