فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربیرون ملک سے آنے والے مسافر سے 1300 گرام کوکین برآمد

جمعرات 3 ستمبر 2020 13:12

فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربیرون ملک سے آنے والے مسافر سے 1300 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2020ء) پاکستان کسٹمز نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربیرون ملک سے آنے والے مسافر سے 1300 گرام کوکین برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ترجمان نے جمعرات کو ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ ملتان کے اہلکاروں نے گزشتہ روز فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے ایک مسافر سے 1300 گرام کوکین برآمد کر لی۔ ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پاکستان کسٹم نے سمگلنگ اور منشیات کے خلاف ملک گیر کارروائی شروع کی ہے اور حالیہ دنوں میں بھاری مقدار منشیات اور سمگل شدہ اشیا کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔