پھلوں کو محفوظ کر کے اربوں روپے کا زر مبادلہ ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے، ماہرین زراعت

جمعرات 3 ستمبر 2020 13:41

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2020ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ پھلو ں کو محفوظ کرکے نہ صرف سمیت فوڈانڈسٹری کو فروغ دیاجاسکتاہے بلکہ ملک کا اربوں روپے کا زر مبادلہ بھی ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ایوب ریسرچ کے زرعی ماہرین نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران کہاکہ ا ضمن میں خواتین اہم کردار ادا کر سکتی ہیں جو پھلوں کو محفوظ کرکے گھریلو سطح پر مینگو سکوائش، شربت بادام، سیب کا جیم ، آم کا جیم، آڑو کا سکوائش ،امرود کی جیلی اور آلو بخارے کی چٹنی وغیرہ تیارکرکے جہاں گھرمیں کھانے کالطف دوبالا کرسکتی ہیں وہاں بڑی مقدار میں پھلوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ خواتین اس سلسلے میں مقامی زرعی تحقیقاتی ادارے سے رہنمائی لے کرمضر صحت کیمیائی اجزا ء سے پاک جیم، جیلی ، اچار، مربہ جات، چٹنیاں، سکوائش، و دیگر مشروبا ت گھریلو پیمانے پر تیار کر کے گھر کے معاشی استحکا م میں حصہ ڈال سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ زرعی ملک ہونے کے ناطے اللہ تعالی نے ہمیں وافر مقدار میں سبزیوں اور پھلوں سے نوازا ہے اگر چہ فوڈ انڈسٹری میں پھلوں اور سبزیوں کی کچھ کھپت ہو جاتی ہے لیکن وہ بیرونی ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے لہٰذااس بات کی اشد ضرورت ہے کہ عوام میں سبزیوں اور پھلوںکو محفوظ کرنے اور انہیں ضائع ہونے سے بچانے کا شعور پیدا کیا جائے تاکہ ملک اربوں روپے کے نقصان سے بچ سکے۔

متعلقہ عنوان :