نوکنڈی کی تعمیر وترقی میں ایم ڈی سیندک میٹلز لمیٹڈ حاجی رازق سنجرانی کا اہم کردار رہا ہے ،سربراہ کبدانی قبیلہ

پہلے جتنے بھی ایم ڈی رہے ہیں انہوں نے علاقے کی تعمیر وترقی میں کوئی دلچسپی نہیں لی ہے، حا جی اما ن اللہ کبدا نی

جمعرات 3 ستمبر 2020 16:16

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2020ء) کبدانی قبیلے کے سربراہ سردار حاجی امان اللہ کبدانی نے کہا کہ نوکنڈی کی تعمیر وترقی میں ایم ڈی سیندک میٹلز لمیٹڈ حاجی رازق سنجرانی کا اہم کردار رہا ہے اس سے پہلے جتنے بھی ایم ڈی رہے ہیں انہوں نے علاقے کی تعمیر وترقی میں کوئی دلچسپی نہیں لی ہے انہوں نے کہا کہ نوکنڈی کے تعلیم یافتہ نوجوان کی اس اہم پوسٹ پہ تعیناتی اور یہاں کی ترقی مخالفین سے ہضم نہیں ہوتی ہے اور آئے روز ایم ڈی کیخلاف غلط پروپگنڈہ کرنے کی ساشوں میں عمل پیرا ہے جنکی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم ڈی حاجی رازق سنجرانی کی کاوشوں سے نوکنڈی میں سیندک پراجیکٹ کے سی ایس آر فنڈز سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں جن میں سر فہرست نوکنڈی گھٹ واٹر سپلائی اسکیم ہے جسکی تکمیل سے نوکنڈی میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیگا،دالبندین گرڈ سے بجلی کی فراہمی ایک تاریخی کام ہوا ہے اورخان سنجرانی برادرز کی کاوشوں سے علاقے میں بجلی کی بہتر سہولیات سے گزشتہ دو سال سے عوام مستفید ہوکر سکھ کا سانس لیا ہے ،شہر کے مختلف شاہراہوں ،مساجد شریف ،بازار اور ہسپتالوں میں اسٹریٹ لائٹس سے شہر کی خوبصورتی دوبالا ہوگئی ہے اسکا سہرا بھی ایم ڈی حاجی رازق سنجرانی کے سر جاتا ہے جنکی کوششوں سے ہوئے ہیں ،تفتان میں بی ایچ یو سینٹر کیلئے عمارت،تفتان بازار چوک کو نئے طرز پر بنانا ،دالبندین ٹیکنکل سینٹر،چاغی سمیت بلوچستان کے طلباء کو ملک کے بہتر تعلیمی اداروں میں سکالرشپ دینا یہ سب ایم ڈی کا اپنے علاقے سے والہانہ محبت کا اظہار ہے انہوں نے کہا کہ نوکنڈی میں اس قدر کسی بھی صوبائی حکومت نے کام نہیں کی ہے لیکن ایم ڈی حاجی رازق سنجرانی نے اپنے علاقے کی پسماندگی کو دیکھ کر سیندک سی ایس آر فنڈز نوکنڈی کی تعمیر وترقی پہ لگا کر احسان اقدام کیا انہوں نے کہا کہ دالبندین کے جلسے میں ایم ڈی سیندک پہ لگائے گئے الزامات کا حقیقت سے دور دور تک واسطہ نہیں ہے انہوں نے بحیثیت ایک ملازم ہوکر اپنے عوام کی ترقی چاہا اور کرکے دکھایا انہوں نے کہا کبدانی برادری ایم ڈی کی علاقے میں ترقیاتی کاموں سے مطمئن ہے اور انکی ان اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ فرزند نوکنڈی حاجی محمد صادق سنجرانی کا پسماندہ علاقے سے اٹھ کر ملک کے اعلی ایوان تک پہنچنا خود ایک اعزاز اور فخر کی بات ہے جنہوں نے اپنی قابلیت اور صلاحیتوں سے یہ عہدہ حاصل کرکے تمام اپنے چاہنے والوں کا دل خوش کردیا ہے اور آج چیئرمین سینیٹ کی بدولت نوکنڈی کا نام وفاقی بجٹ میں آیا ہے جوکہ نوکنڈی کے عوام کیلئے ایک اعزاز ہے نوکنڈی سمیت ضلع چاغی کیلئے اربوں روپے کی اسکیمات کی منظوری چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی شب وروز کی محنت و محبت کا نتیجہ ہے نوکنڈی ماشکیل روڑ،منرل اینڈ ریسورس یونیورسٹی،پتنگ گز تا نوکنڈی واٹر سپلائی اسکیم،باقی ضلع کے دیگر علاقوں میں شامل ترقیاتی اسکیمات کی تکمیل چاغی کی ترقی سے تعبیر ہے انہوں نے کہا کہ خان سنجرانی برادرز کے مخلصانہ ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں سورج کی روشنی کو انگلی سے نہیں چھپایا جاسکتا ہے خان سنجرانی برادرز کی کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے انہوں نے میر اعجاز خان سنجرانی کی ضلع چاغی سمیت نوکنڈی و گردونواح میں عوامی خدمات کو بھی سراہا کہ مختصر مدت میں میر اعجاز خان سنجرانی نے دالبندین میں پاسپورٹ آفس کا قیام،دالبندین ڈائیلاسز سسٹم بمعہ عملہ،خان سرفراز خان سنجرانی انٹر کالج چاغی کی منظوری و بلڈنگ پہ تیزی سے کام کا اغاز،نوکنڈی گرڈ،مشکیچاہ روڑ،غلام جیلانی ٹیکنکل سینٹر،دور دراز علاقوں میں سولر واٹر سپلائی سسٹمز ،وقتا فوقتاً سکولوں میں فرنیچرز،ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ نوکنڈی سمیت ضلع چاغی میں ترقیاتی کاموں کی مخالفت نہیں کرنا چائیے جو بھی علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں کھلے دل کیساتھ ان کا ساتھ دے کر عوام کی خوشحالی و ترقی میں کردار ادا کرنا چائیے۔