گورنر بلوچستان نے ڈاکٹر ساجدہ نور ین کو وائس چانسلر سردار بہادرخان ویمن یونیورسٹی مقرر کردیا

جمعرات 3 ستمبر 2020 16:41

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2020ء) گورنر بلوچستان جسٹس (ر) آمان اللہ یاسین زئی نے ڈاکٹر ساجدہ نور ین کو وائس چانسلر سردار بہادرخان ویمن یونیورسٹی مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق گورنر بلوچستان جسٹس (ر)آمان اللہ خان یاسین زئی نے جمعرات کوگورنرہاوس کوئٹہ میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے 13ویں سینیٹ اجلاس میں ڈاکٹر ساجدہ نورین کوسردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر مقرر کردیا ہے ۔