ڈپٹی کمشنر نے سکواش کمپلیکس کی تزئین وآرائش کے بعد باضابطہ افتتاح کر دیا

جمعرات 3 ستمبر 2020 16:56

سرگودہا۔03ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے سکواش کمپلیکس کی تزئین وآرائش کے بعد باضابطہ افتتاح کر دیاہے ۔ سکواش کمپلیکس 1984میں تعمیر ہوا لیکن ماضی میں عدم توجہ کے بعد کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے سے قاصر رہا ۔ ڈپٹی کمشنر کی ذاتی دلچسپی سے سکواش کمپلیکس کی تزئین وآرائش کی گئی ۔ ابتدائی طو رپر سکواش کمپلیکس میں دو کوٹ بنائے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلہ میں ملحقہ محکمہ سپورٹس کی خالی اراضی پر مزید سکواش کوٹس بنائے جائیںگے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع سرگودہا سے تعلق رکھنے والے مختلف کھیلوں میں ملکی او ربین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والے 20کھلاڑیوں میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرگودہا کی سرزمین سپورٹس او رکھلاریوں کے حوالہ سے بڑی زرخیز ہے یہاں کے کئی ملکی او ربین الاقوامی کھلاڑیوں نے ماضی میں علاقہ شہر اور ملک کا نام روشن کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہمارے میدان بھی ویران ہوگئے ‘ کھلاڑی گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے اب کورونا کی سنگین صورتحال سے باہر نکل آئے ہیں ۔انہوں نے سرگودہا میں رواں ماہ سکوائش او رباسکٹ بال کے قومی سطح کے میچز کروانے کا اعلان کیا جبکہ محکمہ سپورٹس کو سنوکر او رفٹ بال کے قومی سطح کے ٹورنامنٹ کروانے کیلئے منصوبہ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائیگا۔ڈپٹی کمشنرنے مزید بتایاکہ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گراس روٹ سطح پر قدرتی ٹیلنٹ کو تلاش کریں ۔ انہو ں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ سرگودہا میں ہر قسم کی سپورٹس کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی جائیگی ۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ ہر کھلاڑی کے پاس خود گئے او راس کی حوصلہ افزائی کی ۔

کیلئے عوام الناس کو آگاہی دینے کیلئے ایک سیمینارزونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف سرگودہا منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف چوہدری عبدالشکور ‘ مولانا قاری وقار عثمانی نے کہاکہ محرم الحرام امن وامان سے گزرنے پر ضلع بھر سے آئے ہوئے محکمہ اوقاف کے خطباء کاشکریہ ادا کیا اور بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر ‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا کو خراج تحسین پیش کیا ۔

ضلع بھر کے تمام ائمہ وخطبا ء کو ہدایت کی کہ مقامی انتظامیہ سے رابطہ میں رہیں او رمکمل تعاون کریں۔ انسداد ڈینگی اور پولیو کے متعلق علماء کرام اپنا کردار ادا کریں۔ محکمہ اوقاف زونل وسنت کی روشنی میں آگاہی دیں ۔ نسداد ڈینگی او رپولیو کے متعلقہ علماء کرام اپنا کردا راد اکریں۔ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف اور زونل خطیب اوقاف سرگودہا نے ڈینگی مچھر کے نقصانات او رڈینگی وائرس او رپولیو سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے بارے بھی شرکاء سیمینار کو آگاہ کیا ۔