فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی سے واپس آنے والی خاتون منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار

جمعرات 3 ستمبر 2020 19:20

فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی سے واپس آنے والی خاتون منشیات ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2020ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائی میں فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خاتون کو منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے کارروائی کرکے اندرون ملک میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

اے این ایف فورس فیصل آباد نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی پلٹ خاتون مسافر ملزمہ سنیتا منور ولد منور مسیح سے دوران تلاشی لاکھوں روپے مالیت کی کوکین برآمد کرلی۔

ملزمہ کے سامان سے برآمد ہونے والی کوکین کی مقدار 1230 گرام ہے۔جس کو بڑی مہارت کے ساتھ ٹرالی بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ اے این ایف حکام نے ملزمہ کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :