بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب 21ستمبر کو ہوگی

جمعرات 3 ستمبر 2020 21:08

بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب 21ستمبر کو ہوگی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2020ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے زیر اہتمام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی مرکزی تقریب 21ستمبر بروز پیر چوھدری اسلم گل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی،ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ،چودھری اعتزاز احسن,چودھری منظور احمد اور دیگر سینئر پارٹی رہنما خطاب کریں گے ، یاد رہے چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کہ یہ پہلی عوامی تقریب ہوگی جس میں سینکڑوں جیالے شریک ہوں گے۔