یوم پاکستان ہمیں اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوںکی یاد دلاتا ہے، بی اے پی یوم دفاع جوش و خروش سے منائے گی، سابق رکن قومی اسمبلی خلیل جارج

جمعہ 4 ستمبر 2020 11:31

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی خلیل جارج نے کہا ہے کہ بی اے پی یوم دفاع جوش و خروش سے منائے گی یوم دفاع کے حوالے سے پارٹی کے زیراہتمام آج ( ہفتہ)کو ریلی نکالی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یوم دفاع کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

خلیل جارج نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں ، بہادری اور جرات کی یاد دلاتا ہے اور زندہ قومیں ہی اپنے قومی تہواروں کو جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہے ہم یوم دفاع کے موقع پر پاکستانی عوام اور افواج سمیت اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ملک اور قوم کو دشمنوں کے مذموم عزائم اور سازشوں کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی یوم دفاع جوش و خروش سے منائے گی اور آج اس سلسلے میں سہ پہر تین بجے گرلز کالج کوئٹہ کینٹ سے ایک ریلی نکالی جائے گی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچے گی جہاں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنما ریلی کے شرکاء سے خطاب کریںگے۔