نقیب قتل کیس، گرفتار 2 اہلکاروں کی ضمانت مسترد

ملزمان پولیس اہلکاروں کے خلاف اہم شواہد پیش کیے گئے ہیں، ضمانت پر رہا کرنے کا حکم نہیں دے سکتے، عدالت کے ریمارکس

جمعہ 4 ستمبر 2020 14:34

نقیب قتل کیس، گرفتار 2 اہلکاروں کی ضمانت مسترد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار 2 پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملزمان پولیس اہلکاروں کے خلاف اہم شواہد پیش کیے گئے ہیں، ضمانت پر رہا کرنے کا حکم نہیں دے سکتے۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میںنقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار 2 پولیس اہلکار رئیس اور عمران زیدی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ، دونوں ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت کے دوران مدعی مقدمہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے نقیب اللہ کو 3 ساتھیوں سمیت سہراب گوٹھ سے اغوا کیا، پولیس اغوا کاروں نے نقیب اللہ سے تاوان مانگا اور تاوان کی رقم نہ دینے سے پر ملزمان نے نقیب اللہ کو سچل پولیس چوکی منتقل کیا۔وکیل مدعی نے کہاکہ سچل چوکی سے نقیب اللہ کو سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کی ٹیم کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد رائو انوار اور اس کی ٹیم نے جعلی مقابلے میں نقیب اللہ کو ساتھیوں سمیت قتل کیا۔مدعی نے کہاکہ ملزمان پولیس اہلکار نقیب اللہ قتل میں برابر کے شریک ہیں۔