ماڈل کورٹ نے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

جمعہ 4 ستمبر 2020 14:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2020ء) ماڈل کورٹ نے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ 15 اے اے میں 6 ماہ قیدکا حکم دیا۔ واقعات کے مطابق تھانہ کھلابٹ کی حدود سیکٹر نمبر ون میں قتل کی واردات ہوئی جس میں ملزم فرمان ولد زمان نے مکان تعمیر کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے خان بہادر کوقتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا جسے کئی سال بعد پولیس نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔ قتل کا مذکورہ کیس سیشن کورٹ میں انڈر ٹرائل رہنے کے بعد ماڈل کورٹ ٹرانسفر ہوا جہاں مدعی مقدمہ سمیت دیگر گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے جن کی روشنی میں جج ماڈل کورٹ سجاد احمد جان نے ملزم کو 25 سال قید، 5 لاکھ جرمانہ اور 15 اے اے میں 6 ماہ قید کی سزا سنائی۔ مدعی کی جانب سے مقدمہ کی پیروی مسعود اظہر ایڈووکیٹ نے کی۔