حکومت صنعت کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، صنعت کا پہیہ چلنے سے معیشت مضبوط ہو گی، مشیر صنعت و تجارت عبدالکریم خان

جمعہ 4 ستمبر 2020 14:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر صنعت و تجارت عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ حکومت صنعت کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، صنعت کا پہیہ چلنے سے ملکی معیشت مضبوط اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، پارکنگ والے پلاٹ کا مسئلہ بورڈ میں اٹھائیں گے۔ وہ جمعہ کو چیئرمین ایچ آئی اے ملک عاشق اعوان کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری انڈسٹریز خیبر پختونخوا جاوید خان مروت نے کہا ہے کہ صنعت کاروں کو بورڈ میں ہر صورت نمائندگی ملی چاہئے یہ ان کا جائز مطالبہ ہے، صنعت کاروں کے حقوق ان کو ہر صورت ملیں گے، ہم سخت فیصلے کرنے کی ہمت اور جرات رکھتے ہیں، انڈسٹری کا ٹی ایم اے اور اربن سے کوئی تعلق نہیں، اکنامک زون کے قوانین انڈسٹری پر لاگو نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 40 سے 50 سال کے رویہ کو درست کرنے میں وقت لگے گا، صنعتکاروں کی مشاورت سے بیٹھ کر مسائل کو حل کریں گے۔

چیف ایگزیکٹو اکنامک زون جاوید خان خٹک نے کہا کہ انڈسٹریز کی ترقی کیلئے ہم نے دن رات ایک کر رکھی ہے، انڈسٹری کے انفراسٹرکچر کو بہت جلد مکمل کروائیں گے، گرڈ سٹیشن کیلئے دو نئے بجلی کے ٹرانسفارمر آ گئے ہیں۔ اس موقع پر کے پی اکنامک بورڈ کمیٹی کے ممبر حاجی افتخار احمد، سینئر چیئرمین محمد عطاء الرحمن، جنرل سیکرٹری تاج غنی، ملک جلیل احمد اعوان، ہری پور چیمبر کے سینئر نائب صدر سفیر اختر اعوان، طیب سواتی، فدا خان، قاصد احمد چترال چیمبر اور ایف پی سی سی آئی کے سیکرٹری سرتاج و دیگر نے صنعت کاروں کو درپیش بجلی اور سوئی گیس جیسے مسائل کے متعلق بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :