حویلی کے محروم طبقات کے حق زندگی کا بیڑا از سر نو اُٹھانے کا عزم کیا ہی, شیخ محمد عارف

جمعہ 4 ستمبر 2020 17:27

باغ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2020ء) آواز حویلی کے سربراہ شیخ محمد عارف سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پی پی پی سابق صدر حقوق پاسبان حویلی نے کہا کہ حویلی کے محروم طبقات کے حق زندگی کا بیڑا از سر نو اُٹھانے کا عزم کیا ہے ۔ 14 اگست 2020 کو جشن آزادی یوم پاکستان کے موقع پر اہلیانِ حویلی کی آواز بنے کا فیصلہ کیا اور اب 6 ستمبر 2020 یوم دفاع پاکستان کے موقع پر یوم حویلی منانے کا پر عظیم ارادہ کیا ہے۔

یقین سے کہتا ہوں اپنے نصب العین میں کامیابی کے سفر میں اہلیانِ حویلی میرے ہمسفر ہو جائیں کبھی مایوس نہ ہونے دونگا۔ آج تین (3) سال سے سیاسی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہوں اور آنے والی نسلوں کی بہتری اور ضلع حویلی کو رول ماڈل بنانے کے لیے تعمیری اور ترقیاتی عمل سے باہر نہیں رہوں گا۔

(جاری ہے)

شیخ محمد عارف نے کہا کہ بہت ساری سیاسی لڑائیاں لڑی اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ نے فتح یاب کیا اور اب ایک ایسے سفر کا آغاز کر رہا ہوں جس میں ظلم ، ناانصافی کا باب ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی کوشش کرونگا۔

حویلی میں برادری ازم کے ناسور نے ایسی جڑ پکڑ لی ہے کہ اس کے خاتمہ کے لیے ایسا ہی کمال حکمت عملی، اعلیٰ فہم و فراست اور دور اندیشی سے جڑ اکھاڑ پھینکنے کی جرات کرر ہا ہوں ۔اہلیان حویلی میرے ساتھ شامل ہو کر ندی نالوں سے کنارہ کشی اختیار کریں اور ایسے میٹھے سمندر کی راہ اختیار کریں جہاں ہر حقدار کو اس کا حق دہلیز پر ملے۔ شیخ محمد عارف نے کہا میری ساری زندگی جہد و مسلسل سے عبارت ہے میرا ماضی حال میرے مستقبل کا عکاس ہے۔

ضلع حویلی کے لوگوں کے اندر نفرت کا خاتمہ ، محبتوں کے بندھن میں بندھنا اونچ نیچ کے امتیاز ، ذات پات کے بندھنوں سے آزاد ہو کر آواز حویلی کی آواز میں آواز ملائیں۔ اہلیان حویلی کی نسلوں کا استحصال ہو رہا ہے۔ میرے بہت سارے معتبران نے برادری کے نام پر چھوٹی چھوٹی دوکانیں کھولنا شروع کر دی ہیں اب جبکہ زیادہ دیر تک یہاں کے باسیوں کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ اہل دل اور شعور کو دعوت ہے وہ میرے قافلہ میں شامل ہو جائیں۔ شیخ محمد عارف نے کہا کہ 6 ستمبر میں حویلی کی سیاست نے بڑی تبدیلی کی اینٹ رکھنے جا رہا ہوں اہلیانِ حویلی میرا ساتھ دیں بڑے بڑے سیاسی برج اُلٹنے کو ہیں۔