ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کا مبینہ اغوا

والدہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

جمعہ 4 ستمبر 2020 19:19

ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کا مبینہ اغوا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2020ء) ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کے مبینہ اغوا کا معاملہ ساجد گوندل کی والدہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت میرے بیٹے کی بازیابی کا حکم دے درخواست میں سیکرٹری دفاع ،سیکرٹری داخلہ اور وفاقی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں اس خدشہ کا اظہار کیا گیا ہے کہ ساجد گوندل کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ساجد گوندل کا اغوا ء بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بشارت راجہ