وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی، بارہ بجے پہنچیں گے

جمعہ 4 ستمبر 2020 23:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی،(آج) ہفتہ کو دن بارہ بجے کراچی پہنچیں گے،وقاقی وزراء این ڈی ایم اے حکام وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے،گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ وزیراعظم کوخوش آمدید کہیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم وزیراعلی سندھ اورگورنرسندھ سے الگ الگ ملاقات کرینگے، ٹرانسفارم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے گورنرسندھ وزیراعلی سندھ بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

ٹرانسفارم کمیٹی کے بعد وزیراعظم پریس کانفرنس میں کراچی سمیت سندھ بھرکے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کااعلان کریں گے،وزیراعظم ایم کیوایم اورجی ڈی اے وفد سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم وفدکی قیادت کنوینرڈکٹرخالد مقبول صدیقی جبکہ جی ڈی اے وفد صدرالدین شاہ کی سربراہی میں ملاقات کریگا۔وزیراعظم سے اراکین اسمبلی، تاجر برادری کے نمائندوں کی ملاقات ہوگی،وزیراعظم کراچی اسٹاک ایکسچینج کادورہ بھی کریں گے،اسٹاک ایکسچینج کے دورے میں وزیراعظم ایکسچینج کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیں گے،اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے بعد وزیراعظم اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔