یوم دفاع کے موقع پر تھروبال کا نمائشی میچ (کل)ہوگا

ہفتہ 5 ستمبر 2020 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2020ء) اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم دفاع کے موقع پر تھروبال کا نمائشی میچ (کل) پیر کو اسلام آباد گرین اور اسلام آباد وائٹ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ اس موقع پر پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور میچ منعقد کروانے کا مقصد 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے اور پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کا ڈٹ کرتے ہوئے ان کے ارادوں کو خاک میں ملا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میچ کے اختتام پر ملک خوشحالی اور ترقی کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے شہداء کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی، اور شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔