آپ واقعی سنجیدہ ہیں، براہ کرم اپنے کام سے کام رکھیں، وسیم اکرم کا اپنی 5 سالہ بیٹی عائلہ کے لباس پر تنقید کرنے والے صارف کو جواب

ہفتہ 5 ستمبر 2020 12:25

آپ واقعی سنجیدہ ہیں، براہ کرم اپنے کام سے کام رکھیں، وسیم اکرم کا اپنی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی 5 سالہ بیٹی عائلہ کے لباس پر تنقید کرنے والے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ واقعی سنجیدہ ہیں، براہ کرم اپنے کام سے کام رکھیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر وسیم اکرم نے بیٹی کے ساتھ واک کرنے کی تصویر شیئر کی جس میں عائلہ کو دیکھا جاسکتا ہے کہ جس نے شرٹ کے ساتھ شارٹس پہن رکھے ہیں۔ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے وسیم اکرم کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اسلام کے مطابق زندگی بسر کریں اور اپنی بیٹی کو مناسب کپڑے پہننا سکھائیں۔وسیم اکرم نے اپنی بیٹی سے متعلق اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ واقعی سنجیدہ ہیں، براہ کرم اپنے کام سے کام رکھیں۔