افواج پاکستان کے جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کانذرانہ دے کر وطن عزیز کا بھرپور دفاع کیا، شاہ محمد شان

ہفتہ 5 ستمبر 2020 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2020ء) قومی کراٹے ٹیم کے کوچ شاہ محمد شان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کانذرانہ دے کر وطن عزیز کا بھرپور دفاع کیا اور ملک کے دفاع کے لئے پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کا عظیم نذرانہ پیش کیا اور نذرانہ پیش کرنے والے بہادر قوم کے شہدائ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

6 ستمبر 1965 کو یوم دفاع پاکستان شہیدوں کی قربانی اور غازیوں کے ہمت اور شجاعت کے بعد ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

یہ وہ قربانیاں ہیں جنھیں تاریخ کے پنوں پر ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ کیونکہ ملک کے دفاع کے لئے پاک فوج نے اپنی جانوں کا عظیم نذرانہ پیش کیا، کئی ماؤں نے اپنے لخت جگر اس ملک کے لئے قربان کر دیئے۔ یہ دن انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش وجذبے سے منایا جانا چاہئے کیونکہ ملک و قوم کی بقا کے لئے ہماری افواج پاکستان کے جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کانذرانہ دے کر وطن عزیز کا بھرپور دفاع کیا۔ قوم کو چاہیئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات لگن اور جنون سے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :