یوم دفاع کے موقع پر باکسنگ کے مقابلے کل ہوں گے

ہفتہ 5 ستمبر 2020 12:44

یوم دفاع کے موقع پر باکسنگ کے مقابلے کل ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2020ء) یوم دفاع کے موقع پر باکسنگ کے مقابلے کل اتوار کو استاد علی محمد کامبرانی باکسنگ سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہونگے، آرگنائزنگ سیکرٹری عبدالرزاک بلوچ نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ میں چھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں 34 کلوگرام، 36کلوگرام، 38کلوگرام، 40کلوگرام، 42کلوگرام اور 44کلوگرام کے مقابلے شامل ہیں، ایونٹ میں کراچی سائوتھ کے باکسرز حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :