ملک بھرمیں یوم دفاع کے سلسلہ میں کھیلوں کے فٹ سال، نیٹ بال، آرچری، تھروبال، سائیکلنگ، روپ سکیپنگ اور فٹ بال کے مقابلے کل ہونگے

ہفتہ 5 ستمبر 2020 12:44

ملک بھرمیں یوم دفاع کے سلسلہ میں کھیلوں کے فٹ سال، نیٹ بال، آرچری، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2020ء) ملک میں مختلف سپورٹس تنظیموں کے زیراہتمام یوم دفاع کے سلسلہ میں کھیلوں کے فٹ سال، نیٹ بال، آرچری، تھروبال، سائیکلنگ، روپ سکیپنگ اور فٹ بال کے مقابلے کل اتوار کو ہونگے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز مختلف سپورٹس تنظیموں کے عہدیداروں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یوم دفاع کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی سپورٹس تنظیموں کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ان کھیلوں کے مقابلے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ہونگے۔