پی سی بی کا گراس روٹ کرکٹ کرائے بغیر انڈر 19 کرانےکا فیصلہ

6 صوبائی ٹیموں کی تشکیل کیلئےٹرائلز کےشیڈول کوحتمی شکل دیدی،جونیئرسلیکشن کمیٹی ارکان اورصوبائی انڈر19 کوچزسلیکشن کمیٹی میں شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 ستمبر 2020 13:52

پی سی بی کا گراس روٹ کرکٹ کرائے بغیر انڈر 19 کرانےکا فیصلہ
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گراس روٹ کرکٹ کرائے بغیر انڈر19 کرکٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے 6 صوبائی ٹیموں کی تشکیل کیلئےٹرائلز کےشیڈول کوحتمی شکل دے دی ہے۔ جونیئرسلیکشن کمیٹی ارکان اورصوبائی انڈر19 کوچزسلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں ۔ ملک بھرمیں 11 سے 18 ستمبر تک انڈر 19 ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا ۔ چند روز قبل پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیےچھ ایسوسی ایشنز کے سکواڈز کا اعلان کیا تھا۔

اس سیزن میں 34 نئے کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ دیے گئے۔ وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر اور انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں نصف سنچری سکور کرنے والے حیدر علی کے علاوہ انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلنے والے 11 کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ بن گئے۔چھ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی اوسط عمریں 25 سے 27 سال ہیں۔

(جاری ہے)

سیزن کا آغاز 30 ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹونٹی کپ سے ہوگا۔

ایونٹ کا پہلا مرحلہ ملتان اور دوسرا مرحلہ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ سیزن کے مکمل شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا ۔ تمام کھلاڑیوں کا 12 ماہ پر مشتمل کنٹریکٹ یکم اگست 2020ء سے 31 جولائی 2021ء تک نافذالعمل ہوں گے۔ ٹیموں کا انتخاب تمام ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز، جوکہ قومی سلیکٹرز بھی ہیں، نے کیا ہے۔ اس عمل کے دوران تمام کوچز نے مقامی کھلاڑیوں کے انتخاب کو ترجیح دی ہے۔