یومِ بحریہ پر ریلیز کی جانے والی خصوصی ڈاکیومنٹری فلم ’’سرخرو‘‘کا پرومو جاری

ہفتہ 5 ستمبر 2020 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2020ء) پاکستان نیوی نے یومِ بحریہ پر ریلیز کی جانے والی خصوصی ڈاکیومنٹر ی فلم ’’سرخرو‘‘کا پرومو جاری کر دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 8ستمبر کو ریلیز ہونے والی ڈاکیومنٹری فلم پاک بحریہ کی جانب سے بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کارروائی پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

4 مارچ 2019 کو ہونے والے اس واقعے میں پاکستان بحریہ نے بھارتی بحریہ کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا تھا۔بھارتی بحریہ کی دراندازی کی یہ ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کردہ کشیدگی کا تسلسل تھی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکیومنٹری فلم پاک بحریہ کی جانب سے اپنے بہادر ہیروز کو فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پر خراجِ تحسین ہے۔