Live Updates

کراچی کے عوام پیپلزپارٹی ، (ن) لیگ کی منافقت ، اداکاریوں کو خوب جان چکے، میاں فرخ حبیب

شہباز شریف کی کراچی والوں سے ہمدردی سمجھ سے بالا تر ہے،نیب حاضری پر انہیں بیماری یاد آجاتی ہے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز

ہفتہ 5 ستمبر 2020 19:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2020ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی منافقت اور اداکاریوں کو خوب جان چکے ہیں۔شہباز شریف کی کراچی والوں سے ہمدردی سمجھ سے بالا تر ہے۔نیب حاضری پر انہیں بیماری یاد آجاتی ہے۔ (ن) لیگ تین مرتبہ اقتدار میں رہی اس وقت انہیں کراچی کا خیال کیوں نہیں آیا۔

زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹ کر ان کے پیٹ سے لوٹی ہوئی دولت نکلوانے والے کرپشن بچانے کے لئے آج شیر و شکر ہورہے ہیں۔ عوام ان کے ڈرامے کو خوب جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا ہر صورت حساب دینا ہو گا۔ ماضی میں (ن) لیگ کی حکومت نے پورے پنجاب کا بجٹ صرف لاہور پر خرچ کرکے اپنی تجوریاں بھریں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف آئین اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور کرپٹ اور بددیانت ٹولے کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کی مکرو فریب سیاست کو چلنے نہیں دیا جائے گا۔ این آر او کے خواہش مند سیاستدانوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ نواز شریف کو وطن واپس آنے کی تیاری کر لینی چاہئے ورنہ حکومت انہیں جلد واپس لائے گی۔ اسی میں شریف خاندان کی عافیت ہے۔سرکاری خزنے کو بے دردی سے لوٹنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں۔ جھوٹے دعویداروں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ قومی دولت لوٹنے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات