پاک بحریہ نے یومِ بحریہ پر ریلیز کی جانے والی خصوصی ڈاکیوفلم "سرخرو" کا پرومو جاری کر دیا

ہفتہ 5 ستمبر 2020 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2020ء) پاکستان نیوی نے یومِ بحریہ پر ریلیز کی جانے والی خصوصی ڈاکیوفلم "سرخرو" کا پرومو جاری کر دیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا 8 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ڈاکیوفلم پاک بحریہ کی جانب سے بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کاروائی پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا 4 مارچ 2019 کو ہونے والے اس واقعے میں پاکستان بحریہ نے بھارتی بحریہ کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔

ترجمان نے بتایا بھارتی بحریہ کی دراندازی کی یہ ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کردہ کشیدگی کا تسلسل تھی۔ ترجمان نے بتایا ڈاکیوفلم پاک بحریہ کی جانب سے اپنے بہادر ہیروز کو فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پر خراجِ تحسین ہے۔