Live Updates

سردارعثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات، پ

نجاب حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کو سراہا مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے، ہم سب نے ٹیم ورک کے طورپر عوام کی خدمت کرنی ہے، وزیراعلیٰ کی اراکین اسمبلی سے گفتگو

ہفتہ 5 ستمبر 2020 22:10

سردارعثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ اراکین اسمبلی نے پنجاب حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی اور دو سالہ کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مالی امور میں شفافیت اور انتظامی امور میں میرٹ کو فروغ دیا ہے اور سابق حکومتوں کی جانب سے حکومتی و انتظامی امورمیں بگاڑ کو دو برس میں درست کیاہے۔

سابق حکومت نے سرکاری خزانے کو ذاتی سمجھ کر بے دردی سے ضائع کیا۔ہم قومی خزانے کے امین ہیں اور دیانتداری کے ساتھ وسائل صرف عوام پر خرچ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا کے بعد کراچی ایشو پر بھی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی کوشش کی۔ جمہوری ممالک میں اپوزیشن کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتاہے۔ بد قسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کے پاس نہ کوئی ایجنڈا ہے نہ کوئی پروگرام۔

مخالف سیاستدان صرف پوائنٹ سکورنگ کرنے میں مصروف ہیں۔ ایسے عناصر کو پہلے بھی ہزیمت اٹھانا پڑی اور آئندہ بھی ناکامی کاسامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل جلد حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ہم سب نے ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری،اراکین پنجاب اسمبلی شہاب الدین خان،غضنفر عباس، چوہدری فیصل فاروق چیمہ، غلام علی اصغر خان،چوہدری افتخار حسین،محمد عامر عنایت شہانی، محمد اعجاز حسین اور سردار فاروق امان اللہ دریشک شامل تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات