جون 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران دائود لارنس پور کے بعد از ٹیکس منافع میں 56.7 فیصد اضافہ

اتوار 6 ستمبر 2020 09:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2020ء) 30 جون 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران دائود لارنس پور کے بعد از ٹیکس منافع میں 56.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق اپریل تا جون 2020ء کے دوران کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی 690.7 ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ اپریل تا جون 2019ء کے دوران دائود لارنس پور کو 440.9 ملین روپے کی بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی تھی۔ اس طرح سال 2019 ء کی دوسری سہ ماہی کے مقابلہ میں سال رواں 2020ء کے اسی عرصہ کے دوران دائود لارنس پور کی بعد از ٹیکس آمدن میں 249.8 ملین روپے یعنی 56.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :