پاک بحریہ، یوم دفاع کے موقع پر نیا ویڈیو کلپ جاری

اتوار 6 ستمبر 2020 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2020ء) پاکستان بحریہ کی جانب سے یومِ دفاع کے موقع پر نیا ویڈیو کلپ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ویڈیو کلپ میں شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ، ویڈیو کلپ میں دھرتی ماں کی سمندری سرحدوں کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائ کو بھی پاک بحریہ کی جانب سے سلام پیش کیا گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مادر وطن کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوان ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :