شہیدوں اور غازیوں کو سلام جنہوں نے مادر وطن کے تحفظ، دفاع اور سلامتی کے لئے جام شہادت نوش کیا، راجہ خرم نواز

اتوار 6 ستمبر 2020 17:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2020ء) رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کے تحفظ، دفاع اور سلامتی کے لئے جام شہادت نوش کیا، وزیراعظم عمران خان ہر فورم پر کشمیریوں کی وکالت کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یوم دفاع 6 ستمبر کے حوالے سے اپنے حلقے این اے 52 کی یونین کونسل کرپا کے علاقہ پنڈ ملکاں میں محمد محفوظ شہید (نشان حیدر) کو وطن عزیز پاکستان کی خاطر جان کی قربانی دینے پر اور دشمن سے لڑتے ہوئے بہادری و جرآت کی تاریخ رقم کرتے ہوئے شہادت کے رتبہ پر فائز ہونے پر خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آج کے دن اس عزم کی تجدید بھی کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔راجہ خرم نواز نے کہا کہ ہم اپنے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کے تحفظ، دفاع اور سلامتی کے لئے شہادت کا جام پیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر فورم پر کشمیریوں کی وکالت کرتے رہیں گے،پاکستان ان کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھے گا۔