اسلام آباد،اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کی بڑی کارروائی، کا ر چوری کی وارداتو ں میں ملوث بین الصوبا ئی تین رکنی ضیاء الحق عرف بلا گینگ گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے دو کروڑرو پے سے زائد مالیت کی12مسروقہ گا ڑ یا ں برآمد ، ابتدائی تفتیش کے دوران جڑ واں شہر وں سے گا ڑ یا ں چوری کر کے خیبر پختو نخواہ میں فروخت کر نے کا انکشاف ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید کا پولیس ٹیم کی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان

اتوار 6 ستمبر 2020 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2020ء) اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کی بڑی کارروائی، کا ر چوری کی وارداتو ں میں ملوث بین الصوبا ئی تین رکنی ضیائالحق عرف بلا گینگ گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے دو کروڑرو پے سے زائد مالیت کی12مسروقہ گا ڑ یا ں برآمد کرلیں گئیں، ابتدائی تفتیش کے دوران کا ر چور گر وہ نے جڑ واں شہر وں اور پنجا ب کے دیگر اضلا ع سے گا ڑ یا ں چوری کر کے خیبر پختو ن خواہ میں فروخت کر نے کا انکشاف کیا ہے،ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے وفا قی دارالحکو مت میں کار چوری کی روک تھا م کیلئے اور کارچوری میں ملو ث ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی کا ٹا سک ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کودیا، جنہو ں ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی زیر نگرانی نے انچار ج کا ر سیل سب انسپکٹر لیا قت علی,منظور الہی,ساجد محمود اے ایس ایز معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس تشکیل دی،تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر?ے کا ر لا تے ہو ئے کا ر چوری کی وارداتو ں میں ملوث سابقہ ریکا رڈ یا فتہ گر وہ کے تین رکنی ضیاء الحق عرف بلا گینگ گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میںضیا ئالحق عرف بلا سکنہ پھلگر اں بہا رہ کہو اسلام آ باد، محمد فاروق عرف با بر سکنہ سدھو کی ضلع جھنگ اور ما سٹر الیا س سکنہ ضلع مالا کنڈ ایجنسی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے مقدمہ نمبر106مور خہ02-03-2020زیر دفعہ 381-Aت پ تھا نہ سبزی منڈی کی مسروقہ کر ولا کار رجسٹر یشن نمبر LZL-3172،،مقدمہ نمبر 306مور خہ08-08-2020زیر دفعہ 381-Aت پ تھا نہ رمنا کی مسروقہ کا ر رجسٹر یشنPC-969-09،،مقدمہ نمبر252مور خہ17-07-2020زیر دفعہ 381-Aت پ تھا نہ آ بپا رہ کی مسروقہ کرولا الٹس کار رجسٹر یشن نمبر AGO-921،،مقدمہ نمبر318مور خہ26-08-2019زیر دفعہ 381-Aت پ تھا نہ سبز ی منڈی کی مسروقہ کا ر رجسٹر یشنLXW-6836، مقدمہ نمبر1442تھا نہ اقبال ٹا ?ن لا ہو ر کی مسروقہ سوزوکی کلٹس کا ر رجسٹر یشن نمبر LEA-9393،،مقدمہ نمبر193مور خہ21-08-2020زیر دفعہ420/468/471ت پ تھا نہ نو ن کی مسروقہ پا سو کا ر رجسٹر یشن نمبرLEE-4384،مقدمہ نمبر577مور خہ04-09-20تھا نہ ترنو ل کی مسروقہ کرولا کا ر رجسٹر یشن نمبرLEE-9149،مقدمہ نمبر231مور خہ11-06-20زیر دفعہ 381-Aت پ تھا نہ رمنا اسلام آ باد کی مسروقہ جی ایل آئی کا ر رجسٹر یشنAMB-187،کرولا کار سلور ضلع لا ہور کی مسروقہ رجسٹر یشن نمبر AGK-789،مقدمہ نمبر 180مور خہ31-05-2016زیر دفعہ 381-Aت پ تھا نہ آ بپا رہ کی مسروقہ کرولا کار رجسٹر یشن نمبر MH-307،سوزوکی مہر ان کار رجسٹر یشن نمبر LEB-7488مسروقہ ضلع راولپنڈی اورمقدمہ نمبر 50مور خہ04-02-2018زیر دفعہ 381-Aت پ تھا نہ بنی راولپنڈی کی مسروقہ کیر ی بو لا ن AAW-992 بر آمد کرلیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جڑ واں شہر وں اور پنجا ب کے دیگر اضلا ع سے گا ڑ یا ں چوری کر کے خیبر پختو ن خواہ کے اضلا ع میں فروخت کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن اورڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کوسرا ہا۔ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کہا کہ اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے قبل ازیں بھی کارچورں کے خلاف موثر کارروائیاں سے وفاقی دارالحکومت میں کار چوری کے واقعات میں کافی حدتک کمی ہوئی ہے۔ انہو ں نے اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کی کا رکر دگی کی تعریف کی۔ انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا جائے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔