فرحت اللہ بابر نے این اے 45 کرم ایک اور پی کے 63 کے ضمنی انتخابات کے پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

اتوار 6 ستمبر 2020 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2020ء) سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز سینیٹر فرحت اللہ بابر نے این اے 45 کرم ایک اور پی کے 63 کے ضمنی انتخابات کے پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں ۔

(جاری ہے)

پارٹی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہش مندوں کو ھدایت کی ہے کہ 16 ستمبر تک درخواستیں زرداری ہاوس کے پتہ پر ارسال کریں ۔

درخواست صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے نام ہوگی ،درخواست کے ساتھ قومی اسمبلی کے ٹکٹ کیلئے مبلغ 50 ھزار روپیہ اور صوبائی اسمبلی کیلئے 30 ہزار روپے کا بنک ڈرافٹ منسلک کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ درخوستیں ہائوس نمبر 8 اسٹریٹ نمبر 19 سیکٹر ایف ایٹ ٹو زرداری ہائوس کے پتہ پر ارسال کی جائیں۔