پاک فوج کا دہشتگردی کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،ماسٹرمائنڈ دہشتگرد وسیم سمیت 5ہلاک، 10دہشتگرد گرفتار ، دہشتگرد وسیم 30مختلف دہشتگرد کاروائیوں کا ماسٹرمائنڈ تھا۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 ستمبر 2020 17:19

پاک فوج کا دہشتگردی کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2020ء ) پاک فوج کا دہشتگردی کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے ،سکیورٹی فورسز نے میر علی میں ماسٹرمائنڈ دہشتگرد سمیت 5ہلاک جبکہ 10دہشتگرد گرفتار کرلیے، دہشتگرد وسیم 30مختلف دہشتگرد کاروائیوں کا ماسٹرمائنڈ تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

جس میں سکیورٹی فورسز نے مطلوب دہشتگرد وسیم ذکریا 5ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا ہے، جبکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 10دہشتگرد گرفتار کرلیے ہیں ۔دہشتگرد وسیم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد وسیم 2019ء سے اب تک 30مختلف دہشتگرد کاروائیوں کا ماسٹرمائنڈ تھا۔دہشتگردوسیم سی ایس ایس آفیسر عبیداللہ داوڑ کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔دہشتگرد وسیم کا تعلق میر علی کے علاقے حیدرخیل سے تھا۔وسیم ذکریا سکیورٹی فورسز پر حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔وسیم حسوخیل کے قریب فوج کے قافلے پر حملہ کرنے میں ملوث تھا۔