استور، ہمارے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مخالفین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہیں، برکت جمیل

پیر 7 ستمبر 2020 19:40

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) سابق پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے کہا ہے کہ 2015 کے الیکشن کی طرح اکتوبر 2020 کو ہونے والی الیکشن میں بھی استور حلقہ این اے 2 کی عوام مسلم لیگ ( ن ) کو بھاری مینڈیٹ سے جتوا کر گلگت بلتستان کی اسمبلی پہنچائنگے کیونکہ مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت خاص طور پر سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن اور انکی پوری ٹیم نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچایا ہے اور انہی ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مخالفین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمائدین استور سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر حلقوں کی طرح استور حلقہ 2 میں بھی ترقیاتی کام بے شمارہوئے ہیں اور ہم نے حلقے میں ستر سالہ محرومیوں کو ختم کیا ہے۔ حلقے میں پانی و بجلی سے لیکر کالجہ اور روڑز تک بھی بنوایا ہے اور ساتھ ساتھ نوجوانوں کو مختلف سرکاری اداروں میں ملازمت کے مواقع بھی فراہم کیے ہیں اور اسی کارکردگی کی بنیاد پر استور حلقہ 2 کے عوام حسب روایت شیر کو ووٹ دیکر ایک بار پھر بھاری منڈیٹ سے جتوا کر اسمبلی پہنچائنگے۔