تیمرگرہ، ضلع بھر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ترقی کا نیادور شروع ہو گا ، ملک شفیع اللہ خان

لوٹ مار کرنے والوں کا دور گزر چکا، تالاش سوغالے میں دس ملین کی لاگت سے دو کلومیٹر رابطہ سڑک تعمیر پر کام کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

پیر 7 ستمبر 2020 20:13

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2020ء) وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کے معاون خصوصی ورکن صوبا ئی اسمبلی ملک شفیع اللہ خان نے کہا ہے ضلع بھر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ترقی کا نیادور شروع ہو گا، لوٹ مار کرنے والوں کا دور گزر چکا، تالاش سوغالے میں دس ملین کی لاگت سے دو کلومیٹر رابطہ سڑک تعمیر پر کام افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ،تقریب سے پی ٹی ای کے ضلعی راہنما محمد زاکراللہ خان،ماہرتعلیم پرنسپل محم حفیظ اللہ خان نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر پارٹی قایدین کے علاوہ مقامی مشران کی کثیر تعدد مو جود تھی،ملک شفیع اللہ خان نے کہا کہ دیرچترال سی پیک روٹ بحالی کے نام پر مخالف سیاسی جماعتیں اپنا سیاسی دکان چمکارہی ہیں ،مذکورہ روٹ کے سا تھ سا تھ چکدرہ چترال موٹروے فزیبلٹی کا حکم وزیر اعلی دے چکے ہیں مذکورہ منصوبے پر ساڑھے سترہ ارب روپے لا گت سے آئیگی،اگلے جون سے پہلے وادی تالاش کے تمام میدانی علاقوں کو قدرتی گیس فراہمی حوالے سے سروئے کا آغاز کیا جائیگا،ملک شفیع اللہ خان نے کہا کہ مستقبل میں پنجکوڑہ لیفٹ کینال حوالے سے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی جاچکی ہے جس پر انہوںنے آمادگی ظاہر کردی ہے تالاش گریڈ اسٹیشن کی تعمیر سے زرعی انقلاب بشمول بجلی کی ضروریات پوری ہونگی ،تیمرگرہ میڈیکل کالج التواء حوالے سے خبروں میں کو ئی صداقت نہیں اگلے برس سے مذکورہ میڈیکل کالج میں کلاسز کا آغاز ہو گا۔

(جاری ہے)

،انہوں نے کہا کہ تالاش میں اگلے سال لڑکیوں اور لڑکوں کے کا لجز تعمیر پرشروع ہوگا ،علاوہ ازیں گیس فراہمی منصوبے اور 36کروڑ کی خطیر لا گت سے تالاش بائی پاس سڑک تعمیر پر کا م آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ،ملک شفیع اللہ خان نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کواٹر تیمرگرہ میں صاف پانی فراہمی کے لے گریٹوٹی سکیم کے لئے 65کروڑ،تیمرگرہ بیوٹی فی کیشن کے لئے 72کروڑ جبکہ سپورٹس کمپلکس کے لئے 15کروڑ کی رقم مختص کی جا چکی ہے علاوہ ازیں تیمرگرہ میں عبدالولی خان یونیورٹی کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جاچکا ہے جبکہ تیمرگرہ ہسپتال میڈیکل کا لج کو تدریسی ہسپتال کا درجہ دیکر اگلے سال کلاسز کا آغاز ہو گا