ایمریٹس کی بنکاک سے پروازوں کی بحالی کا آغاز ہوگیا

پیر 7 ستمبر 2020 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2020ء) ایمریٹس نے ماہ ستمبر سے بینکاک کے لئے یومیہ پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ بینکاک سے پرواز کے آغاز کے ساتھ ایمریٹس کے موجودہ نیٹ ورک کے مقامات کی تعداد ستمبر میں 78 شہروں تک پہنچ جائے گی اور مسافر یورپ، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا پیسفک کے علاقوں کے ساتھ ہی ساتھ اب براستہ دبئی تھائی لینڈ کا سفر بھی کرسکیں گے۔

دبئی اور بینکاک کے درمیان پروازیں ایمریٹس کے بوئنگ 777-300ERجہازوں سے فرسٹ، بزنس اور اکانومی کلاس سے آپریٹ کی جائیں گی۔ ایمریٹس کی جانب سے فلائٹ EK384دبئی سے 1:50پر روانہ ہوگی اور بینکاک میں 11:30پر پہنچے گی جبکہ ریٹرن فلائٹ EK385بینکاک سے 03:25پر روانہ ہوگی اور اگلے روز دبئی میں 06:35بجے پہنچے گی۔

(جاری ہے)

صارفین ایمریٹس ڈاٹ کام (emirates.com)یا ٹریول ایجنٹس کے ذریعے پروازوں کی بکنگ کروا سکتے ہیں۔

مسافروں کی بینکاک آمد تھائی حکام کی طے شدہ شرائط سے مشروط ہے اور بعض شرائط لاگو ہیں۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کا جائزہ لیں یا یا اس لنک (www.emirates.com/travelrestrictions)پر وزٹ کرکے بکنگ سے قبل تفصیلات جانیں۔ مزید یہ کہ فرسٹ اور بزنس کلاس صارفین بینکاک سے دبئی پہنچنے پر ایمریٹس شوفر سروس سے بھی محظوظ ہوسکیں گے جبکہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صحت و حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ایمریٹس کے لاؤنج کی سہولت گاہ میں آرام بھی کرسکیں گے۔

صارفین دبئی میں اسٹاپ اوور یا سفر کرسکتا ہے کیونکہ شہر اب بین الاقوامی کاروبار اور تفریحی سرگرمیوں کے لئے کھل چکا ہے۔ مسافروں، سیاحوں اور لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے دبئی (اور متحدہ عرب امارات) آنے والے تمام مسسافروں کے لئے کرونا پی سی آر ٹیسٹ لازم ہے ، چاہے وہ کسی بھی ملک سے آرہے ہوں۔ اب دبئی میں آنے والے افراد کو عالمی معیار کی میزبانی کے ساتھ بہترین تفریحی سہولیات میسر ہیں۔

دبئی دنیا کے سب سے زیادہ مقبول مقامات میں شامل ہے۔ سال 2019 میں دبئی شہر نے ایک کروڑ 67 لاکھ مسافروں کا خیرمقدم کیا جبکہ سینکڑوں بین الاقوامی اجلاسوں اور نمائشوں کے ساتھ اسپورٹس اور تفریحی تقاریب کا انعقاد ہوا۔ ورلڈ ٹریول اینڈ ٹوارزم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی) کی جانب سے دبئی کو ان اولین شہروں میں شامل تھا جس نے محفوظ سفر کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہوا ہے۔ اس اقدام سے دبئی میں مسافر کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے حکومت کے جامع اور موثر اقدامات کی توثیق ہوتی ہے۔