اخلاقی گراوٹ اور انتہا پسندی کے تدارک کے لئے مل کر کام کریں،زین حسین قریشی

منگل 8 ستمبر 2020 00:05

ملتان ۔07 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ اخلاقی گراوٹ اور انتہا پسندی معاشرتی نظام کیلئے زہر قاتل ہیں۔ معاشرتی نظام کی بقاء کیلئے معاشرے میں صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اور رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔ اور اس مقصد کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

سوموارکو نشتر ہسپتال ملتان میں جتوئی سے تعلق رکھنے والے زین العابدین کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ اور نہ قابل برداشت ہے۔ ہمیں ایسے عناصر کی سرکوبی کرنا ہوگی۔انہوں نے زین العابدین کے والد اور خاندان کے دیگر افراد کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور زین العابدین کی صحت یابی کیلئے دعا کروائی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزاہ زین حسین قریشی نے این اے 157 میں مصروف دن گزارا انہوں حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا ۔ حلقے میں وفات پا جانے والی مختلف شخصیات کی رہائش گاہوں پر گئے اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ مختلف یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران اکابرین سے ملے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ پی ٹی آئی ملتان سیکرٹری جنرل سید بابر شاہ ودیگر افراد ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :