گزشتہ مالی سال 2020ء کے دوران اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 48 فیصد کمی

منگل 8 ستمبر 2020 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2020ء) گزشتہ مالی سال 2020ء کے دوران اٹک ریفائنری لمیٹڈ ( اے ٹی آر ایل) کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 48 فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ مالی سال 2020ء کیلئے کمپنی کا خالص خسارہ 2825 ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ مالی سال 2019ء کے دوران اے ٹی آر ایل کو 5385 ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا تھا۔ اس طرح مالی سال 2019 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2020ء کے دوران اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 2560 ملین روپے یعنی 48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کا فی حصص خسارہ بھی 50.51 روپے کے مقابلہ میں 26.50 روپے فی حصص تک کم ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :