جولائی 2020ء کے دوران خام روئی کی درآمدات میں 48.9 فیصد کمی

منگل 8 ستمبر 2020 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2020ء) جولائی 2020ء کے دوران خام روئی کی درآمدات میں 48.9 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 8.7 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ جون 2020ء کے دوران 17 ارب روپے مالیت کی خام روئی درآمد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح جون 2020ء کے مقابلہ میں جولائی 2020ء کے دوران خام روئی کی درآمدات میں 8.3 ارب روپے یعنی 48.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :