گزشتہ مالی سال 2020ء کے پہلے نو ماہ کے دوران ایلکاٹ سپننگ ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 218.42 فیصد اضافہ

منگل 8 ستمبر 2020 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2020ء) گزشتہ مالی سال 2020ء کے پہلے نو ماہ کے دوران ایلکاٹ سپننگ ملز لمیٹڈ (ای ایل ای ایم) کے بعد از ٹیکس منافع میں 218.42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2019-20ء کے دوران ای ایل ایس ایم کی خالص آمدن 242 ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ جولائی تا مارچ 2018-19ء کے دوران کمپنی کو 76 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں مالی سال 2020ء کے پہلے نو ماہ کے دوران ای ایل ایس ایم کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 166 ملین روپے یعنی 218 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں اضافہ کے نتیجہ میں ای ایل ایس ایم کی فی حصص آمدنی بھی6.97 روپے کے مقابلہ میں 22.07 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :