گذشتہ مالی سال 2020ء کے پہلے نو ماہ کے دوران نگینہ کاٹن ملز لیمٹڈ کی بعد ازٹیکس آمدنی میں 45.21 فیصد کمی ہوئی ہے

منگل 8 ستمبر 2020 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2020ء) گذشتہ مالی سال 2020ء کے پہلے نو ماہ کے دوران نگینہ کاٹن ملز لیمٹڈ (این اے جی سی) کی بعد ازٹیکس آمدنی میں 45.21 فیصد کمی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جولائی تا مارچ 2019-20ء کے دوران کمپنی کو 80 ملین روپے کی خالص آمدن ہوئی ہے جبکہ جولائی تا مارچ 2018-19ء کیلئے کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی146ملین روپے رہی تھی ۔ اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں مالی سال 2020ء کے پہلے نو ماہ کے دوران نگینہ کاٹن ملز کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 66 ملین روپے یعنی 45 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 7.84روپے کے مقابلہ میں 4.28روپے فی حصص تک کم ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :