جولائی 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 33.9 فیصد کمی

منگل 8 ستمبر 2020 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2020ء) جولائی 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 33.9 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2020ء میں درآمدات کا حجم 32.8 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ جولائی 2019ء کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کا حجم 49.7 ملین ڈالر رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح جولائی 2019ء کے مقابلہ میں جولائی 2020 کے دوران ٹیکسٹائل کی قومی درآمدات میں 16.9 ملین ڈالر یعینی 34 فیصد کے قریب کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :