امریکی صدر کے چین مخالف بیان کے بعد ایشین منڈیوں میں قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئیں

منگل 8 ستمبر 2020 12:39

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ چین مخالف جارحانہ موقف کے بعد ایشین منڈیوں میں قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئیں۔ دوسری جانب بریگزٹ تجارتی معاہدے پر رواں ہفتے مذاکرات کے امکان کے باعث برطانوی کرنسی میں استحکام دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق استحکام اور بہتری کا یہ رجحان ٹوکیو ، ہانگ کانگ ، سیئول اور سڈنی کے علاوہ شنگھائی ، تائیوان ، سنگاپور ، جکارتہ اور ویلنگٹن میں بھی دیکھنے میں آیا۔

منگل کو نیو یارک شہرعام تعطیل کی وجہ سے بند تھا ، ڈیلرز نے یورپ سے مثبت برتری حاصل کی جس پر انہیں سستا اسٹاک لینے کا موقع ملا۔ واضح رہے کہ معاشی بحالی کے بارے میں مسلسل غیر یقینی صورتحال اور کورونا کے خاتمے کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کے باعث اختیار کی گئی مالیاتی پالیسی کی دنیا بھر کے سرمایہ کار حمایت کرتے ہیں۔ بیجنگ کے خلاف امریکی صدرکے تازہ بیان سے متعلق مبصرین کا کہنا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی واضح ہو رہی ہے۔