چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت آزاد تجارتی معاہدے سے برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، حکام

منگل 8 ستمبر 2020 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2020ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت آزاد نہ تجارتی معاہدے سے برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ سی پیک اٹھارٹی حکام کے مطابق سپیشل اکنامک زونز سے پاکستان اور چین کے کئی شعبوں خصوصاً زرعی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا جو دونوں ملکوں کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

سٹون اور معدنیات کے شعبے میں دو طرفہ تعاون ناگزیر ہے کیونکہ پاکستان کے مطابق صوبہ بلوچستان دنیا کا واحد سلیمانی پتھر پیدا کرنے والا خطہ ہے۔پاکستان میں سونا اور تانبا کو جدید پالش اور بناوٹ میں ڈھالنے کے سازوسامان کا فقدان ہے جس کے سبب چین کو بر آمد کیا جاتا ہے۔پاکستان کے جیم سٹون اور معدنیات کے شعبے میں مشترکہ تجارتی سرگرمیوں سے فوائد حاصل کرنے کے امید افزا مواقع موجود ہیں۔