مظفرگڑھ، پاکستان عوامی راج پارٹی کا بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

منگل 8 ستمبر 2020 16:31

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2020ء) پاکستان عوامی راج پارٹی کے مرکزی راہنماء محمد طلحہ برکی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی جس میں پڑھے لکھے صاف کردار کے نوجوان امیدوار آگے لائیں گے جو مقامی سطح پر عوام کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس اور مفلوک الحال طبقات کی جنگ مزدور لیڈر جمشید دستی کے سنگ لڑیں گے، اب غریب مزدور متحد ہیں جو بلدیاتی الیکشن میں کسی کو عوام کے مینڈیٹ پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔